33ویں نیشنل گیمز2019ء،پنجاب کے دستے کی قیادت ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کی

لاہور،(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز سے سپورٹس کے ایک نئے دورکاآغاز ہورہاہے ، نئے ریکارڈز بنیں گے ،کھلاڑیوں کی ایک نئی کھیپ سامنے آئے گی امید ہے کہ پنجاب چیمپئین بنے گاکیونکہ کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کو کیمپس میں بھرپور تربیت دی گئی ہے سپورٹس بورڈ پنجاب ہر ماہ ایک گیم کی ڈویژن کی سطح پر چیمپئین شپ کرا کے کھلاڑیوں کی نرسری تیار کررہا ہے ان خیالات کا اظہار قیوم سٹیڈیم پشاورمیں 33ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا ہے ،33ویں نیشنل گیمز کے مہمان خصوصی صوبہ خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ محمود خان تھے جنہوں نے گیمز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر عاطف خان ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن ، خیبرپختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عاقل شاہ ،سکواش کے سابق ورلڈچیمپئین جہانگیر خان، جان شیر خان ، اولمپئین اصلاح الدین ، منظور الحسن ، نوید عالم ، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں ۔


ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجا ب عدنان ارشد اولکھ 33ویں نیشنل گیمز 2019ء میں پنجاب کے 450رکنی دستہ کے چیف دی مشن تھے، مارچ پاسٹ کرتے ہوئے پنجاب کے دستے کی قیادت کی ، پنجاب کے دستے کے مارچ پاسٹ کے دوران شائقین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ،تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزنے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا،افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان کے تما م صوبوں کے ثقافتی رنگ نظر آئے ، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ،پاک آرمی کی جانب سے پیراگلائڈنگ کے شاندار مظاہرہ کو شائقین نے خوب سراہا ۔


افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز سے کئی نئے چیمئین سامنے آئیں گے، سپورٹس کے بہتر امیج سے دنیا کے سامنے ایک واضح پیغام جائے گا کہ پاکستان پرامن ملک ہے پاکستان میں دنیا بھر سے کھلاڑی اور انٹرنیشنل ٹیمیں آرہی ہے، پچھلے دنوں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اب انٹرنیشنل فٹ بالر بھی پاکستان آئے ہوئے ہیں جو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں نمائشی میچ کھیل رہے ہیں اور آج 33ویں نیشنل گیمز کا آغاز ہوگیا ہے سپورٹس کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے،کھلاڑیوں کی ایک نئی کھیپ سامنے آئے گی امید ہے کہ پنجاب چیمپئین بنے گاکیونکہ کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دی گئی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب ہر ماہ ایک گیم کی ڈویژن کی سطح پر چیمپئین شپ کرا کے کھلاڑیوں کی نرسری تیار کررہا ہے۔

error: Content is protected !!