کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دوسراسوکا ورلڈ کپ کا 12اکتوبر سے یونان کے شہر کریٹ میںآغاز ہورہا ہے ۔40ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ فائنل 20اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی منتخب ٹیم کاپہلا ٹریننگ سیشن لاہور میں 18تا24ستمبر پیراگون گراؤنڈ پر منعقد ہوا جبکہ دوسرے ٹریننگ سیشن کا آغاز کراچی میں آج (جمعہ)سے ہوگا۔ مدھو محمڈن فٹبال اسٹیڈیم ، گلشن اقبال کی آسٹروٹرف پر 27ستمبر تا9اکتوبر صبح 7تاساڑھے 8جبکہ شام کو ساڑھے 7تا9بجے شب دو سیشن ہونگے۔برطانوی کوچ کیون ریوز کی زیرنگرانی منعقدہ ٹریننگ سیشن میں منتخب قومی ٹیم کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ نیشنل کوچ گوہر زمان برطانوی کوچ کیون ریوز کے اسسٹنٹ ہونگے۔15رکنی ٹیم کے 13کھلاڑی ٹریننگ سیشن کا حصہ ہونگے جبکہ 2کھلاڑی یوسف بٹ اور عدنان بشیر براہ راست یونان کے شہر کریٹ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔قومی ٹیم 10اکتوبر کوکراچی سے کریٹ کیلئے وانہ ہوگی جہاں وہ اپنا پہلا میچ 14اکتوبر کو کھیلے گی۔لیگز منیجر ریاض احمد نے مدھومحمڈن کے روح رواں زاہد بلوچ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے لیثررلیگز کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کیلئے کراچی کا بہترین آسٹروٹرف گراؤنڈ فراہم کیا۔