بیٹنگ ،بائولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں ناکام رہے،اظہرعلی

ایڈیلیڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا میں وائٹ واش شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے تینوں شعبوں میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے ۔میچ میں شکست کے بعد بات کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے عمدہ اننگز کھیلی، آسٹریلیا کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔

اظہر علی نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر سیریز میں اچھا کھیلا ہے۔واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ’پنک بال ‘ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف اننگز اور 48 رنز سے شکست ہوئی اور سیریز میں وائٹ واش کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں بھی کپتان سمیت 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

error: Content is protected !!