لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی بلاسٹرزنے قومی ٹرائنگولر ایک روزہخواتین چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پی سی بی چیلنجرزکوسنسنی خیز مقابلے کے بعد6رنزسے شکست دے دی۔ لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے 126رنز کے جواب میں پی سی بی چیلنجرز مقررہ 00اوورز میں 120رنز ہی بناسکی۔میچ میںناقابل شکست 201رنز بنا نے پر سدرہ امین کوفائنل کی بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔اس سے قبل پی سی بیچیلنجرزکی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا۔ 3کے مجموعی اسکور پر اوپنر عائشہ ظفر نے سعدیہ اقبال کی گیند پر وکٹ کھودی۔بلاسٹرز کی دوسری وکٹ 33کے مجموعی اسکور پر گری جب عمیمہ سہیل فاطمہ رناء کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئیں۔جس کے بعد اوپنر سدرہ امین اور کائنات حفیظ کے درمیان 60رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کائنات حفیظ 16رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ آلراؤنڈر عالیہ ریاض نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور سدرہ امین کے ہمراہ ٹیم کے اسکور کارڈ کو تیزی سے چلانا شروع کردیا۔ دونوں کے درمیان 200رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ عالیہ ریاض نے 47گیندوں پر 41رنز بنائے۔ان کی اننگز میں 3چھکے اور 2چوکا شامل تھا۔ دوسرے اینڈ سے سدرہ امین کی مزاحمت جاری رہی۔ انہوں نے 201رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں 22چوکے شامل تھے۔
پی سی بی بلاسٹرز نے مقررہ 00اوورز میں 0وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے سعدیہ اقبال، فاطمہ رناء، سیدہ عروب شاہ اور صباء نذیر نے 2،2کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقبمیں پی سی بیچیلنجرزنے مقررہ 00اوور زمیں 7وکٹوں کے نقصان پر120رنز ہی بناسکی۔ 127رنز کے تعاقب میںپی سی بی چیلنجرز کی جانب سے خدیجہ چشتی اور جویریہ رؤف نے اننگز کا آااز کیا۔11کے مجموعی اسکور پر خدیجہ چشتی آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں جس کے بعد کپتان بسمعہ معروف اور جویریہ رؤف کے درمیان 31رنز کی شراکت نے پی سی بی چیلنجرز کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی۔ جویریہ رؤف 02اور بسمعہ معروف 44رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ 1تجربہ کار کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پی سی بی چیلنجرز ایک بار پھر مشکلات کا شکارہوگئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنےلگیں۔ سدرہ نواز 26، ارم جاوید23، ڈیانا بیگ20اور فاطمہ رناء بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئیںتاہممڈل آرڈر بیٹر نتالیہ پرویز نے دوسرے اینڈ سے مزاحمت جاری رکھی۔ پی سی بی چیلنجرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے 24رنز درکار تھے۔ باؤلر عالیہ ریاض کا سامنا کرنے کے لیے نتالیہ پرویز اور صباء نذیر کریز پر موجود تھیں تاہم وہ آخری 6گیندوں پر محض 7رنز ہی اسکور کرسکیں۔
سحٰہبوطروامرکاساملاےسبناجیکزرٹسلابیبیسیپن نے 1،1کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ میں شاندارسنچری اسکور کرنے پر سدرہ امین کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔پی سی بی چیلنجرز کی لیگ اسپنر سیدہ عروب شاہ کو0میچز میں 24وکٹیں حاصل کرنے پرپلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا انعام دیا گیا۔ایونٹ کی فاتح ٹیم کو پانچ جبکہ رنرزاپ کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔