پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کا پریکٹس سیشن بارش سے متاثر،کھلاڑی کیرم بورڈ کھیلتے رہے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر ہوگیا۔قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن دوپہر کو شروع ہوا تو کچھ دیر بعد ہی موسلادھار بارش کا آغاز ہوگیا جس کے بعد گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں کو اپنی پریکٹس روکنا پڑی۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائےگا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔گزشتہ روز بھی بارش کی وجہ سے ٹریننگ سیشن متاثر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہوٹل کے اندر کیرم کھیلا تھا اور فوٹو سیشن کیا۔مہمان ٹیم سری لنکا ایک دہائی کے بعد پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے آئی ہے ۔

error: Content is protected !!