کراچی(اسپورٹس رپورٹر) دی اسپورٹس کمپنی کے زیر اہتمام پانچویں ایتھلیکٹس لیگ فال کلاسک2019کا انعقاد یکم نومبر تا تین نومبر نیشنل کوچنگ سینٹر(پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی) میں ہوگا۔ ایونٹ کے آرگنائزر ہیڈ کوچ محمد فیاض لک کے مطابق لیگ میں کراچی گرامر اسکول، امریکن اسکول،بیکن ہاؤس، فاؤنڈیشن پبلک اسکول سمیت کراچی کے20سے زائد اسکولز کے700سے زائد طلبائو طالبات اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ ٹریک اینڈ فیلڈ کی مختلف ایچ کیٹگریز انڈر8،انڈر10،انڈر13، انڈر15،انڈر17اور انڈر20 کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے متوقع ہیں۔ اس شاندار ایونٹ میں 100میٹر، 200میٹر، 400میٹر،800میٹر،1500میٹر اور4X100 میٹر ریلے کے علاوہ فیلڈ کے مزید6 کیٹگریز لانگ جمپ، ٹرپل جمپ، ہائی جمپ، ڈسکس تھرو، شاٹ پٹ اور جیولین تھرو کے مقابلے بھی شامل ہیں
دی اسپورٹس کمیٹی کے آرگنائزر ہیڈ کوچ محمد فیاض لک اور اسسٹنٹ کوچ قمر عباس نے بتایا کہ اس شاندار اور اہم ایونٹ کے لئے ہمیں دی اسپورٹس کمپنی کے روح رواں مسٹر جنید آدم، میٹ ڈائریکٹرمیجر محمود ریاض(ہیڈ آف اسپورٹس کے الیکٹرک)سعود ہاشمی، عارف بلغامی، سلمان بیگ، میڈم فرحہ، محمد دانش اور محمد ندیم کی خدمات بھی حاصل ہیں اور یہ تمام لوگ اس ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔