کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل پہلا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا،صبح شروع ہونے والی بارش اب تھم چکی ہے تاہم کالے بادل اب بھی موجود ہیں جبکہ نیشنل سٹیڈیم میں پانی بھی کھڑا ہے، گرائونڈ سٹاف کی جانب سے تاحال وکٹ پرموجود کورز نہیں ہٹائے گئے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا جب کہ ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔ت۔پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف کی جانب سے انسپیکشن کے بعد میچ کے آغاز کا فیصلہ ہوگا۔