ناظم آباد جیم خانہ کے ہاتھوں شاداب سی سی کو169رنز سے شکست

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ نے حریف شاداب سی سی کو باآسانی 169رنز سے شکست دے کر نمائشی کرکٹ میچ جیت لیا۔ فاتح ٹیم کے رضوان خان 2رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے ۔ انہوں نے رضوان جونیئر کے ہمراہ تیسری وکٹ پر 120رنز کی شراکت داری بھی قائم کی۔ زاکر خان نے 40رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ رضوان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ سے قبل ناظم آباد جیم خانہ ’یی‘ کے پریذیڈنٹ مظہر اعوان کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔شاداب کرکٹ گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناظم آباد جیم خانہ نے مقررہ 40اوورز میں 7وکٹوں پر 314رنز کاک بھاری بھرکم مجموعہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔

اوپنر رضوان خان نے شاندار بلے بازی کی لیکن وہ 2رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ انکی 98رنز کی اننگز میں 12چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔ رضوان جونیئر کے ہمراہ تیسری وکٹ پر 120رنز کی رفاقت بھی قائم کی۔ رضوان جونیئر نے 59رنز کی اننگز میں 6چوکے اور 2چھکے لگائے۔عبدالرشید کی 44رنز کی اننگز 5چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل تھی۔فراز خان نے 67رنز پر 4اور معیز احمد نے 71رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔جوابی بیٹنگ میں شاداب سی سی کی پوری ٹیم ذاکر خان اور طارق خان خان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ کا سامنا کرنے میںناکام رہی اور پوری ٹیم 145رنز پر ڈھیر ہوگئی۔عبدالمنان 37رنز میں 4چوکے لگا کر اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر بنے۔ عذیراحمد کے 27رنز 3چوکوں کی مرہون منت تھے۔ زاکر خاننے 40رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ طارق خان کو 3وکٹیں 24رنز کے عوض ملیں۔

تعارف: newseditor