تحصیل بالاکوٹ انٹریونین کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

تحصیل بالاکوٹ انٹریونین کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میں تلاٹھا یونین کونسل نے گرلاٹ یوسی کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل تقریب ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راو¿ مہمان خصوصی تھے جبکہ انکے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مسز بشارت ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل جاوید اور ٹی ایم او بالاکوٹ بھی موجود تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں دی۔

ڈسٹرکٹ مانسہرہ کے تحصیل بالاکوٹ میں منعقدہ انٹر یونین کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ میں 12ٹیموں نے حصہ لیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میچ میں یونین کونسل گرلاٹ اور یونین کونسل ترلاٹھا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ 10 اوورز کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرلاٹ کی ٹیم نے 97 رنز بنائے۔

 

 

اسکے جواب کھیل کر یونین کونسل تلاٹھا نے مطلوبہ ہدف 7ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پورا کیا۔ فائنل کے موقع پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن (ر)بلال شاہد راو¿ تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور کی انعامات دی۔ انکے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشارت اور ڈی ایس او فیصل جاوید سمیت بڑی تعداد لوگ موجود تھے۔

error: Content is protected !!