ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ورلڈ بیچ ریسلنگ کے ہیرو انعام بٹ کو مبارکباد

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ائریکٹر جنرل سپور ٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے انعام بٹ کو مسلسل تیسری بار ورلڈ بیچ ریسلنگ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ انعام بٹ نے ریسلنگ کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیاہے،انعام بٹ پاکستان کا فخر ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے انعام بٹ سے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے

فن پہلوانی پنجاب کی پہچان ہے، انعام بٹ نے اس فن کو نئی زندگی دی ہے،فن پہلوانی کے فروغ کے لئے نئی سکیم لارہے ہیں،انعام بٹ سے فن پہلوانی کے فروغ کیلئے ہر طرح سے تعاون کرینگے۔


ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا تعاون پر شکرگزارہوں ،سپورٹس بورڈ پنجاب نے بین الاقوامی ایونٹ کی تیاری کیلئے ہمیشہ میری بھرپور مدد کی ہے جس کی وجہ سے میں محنت اور لگن سے ایونٹ کی تیاری کرتا ہوں اور کامیابی سے ہمکنا رہوتا ہوں

سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں سے مکمل تعاون کرتا ہے۔ ریسلر انعام بٹ نے وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم سے بھی ملاقات کی،رائو زاہد قیوم نے انعام بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی،وائش چیئرمین رائو زاہد قیوم کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے سپورٹس کے ویژن کے فروغ اور ترقی کے مطابق سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہی ہے، کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ، انعام بٹ کی کامیابی نوجوان ریسلرز کے بہترین مثال ہے کہ محنت اور جذبے سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، انعام بٹ نوجوان ریسلرز کے آئیڈیل بن چکے ہیں۔

اس موقع پرڈائریکٹرایڈمن جاودید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، سیکرٹری جنرل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، ڈپٹی ڈائریکٹر رئوف باجوہ اور سیکرٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار بھی موجو د تھے۔

error: Content is protected !!