الفا کالج اسپورٹس فیسٹول‘ ٹیبل ٹینس انڈر17بوائز اینڈ گرلز کا اختتام

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الفا کالج اسپورٹس فیسٹول 2019کے پانچویں روز ٹیبل ٹینس بوائز اینڈ گرلز انڈر17کے مقابلوں کے علاوہ انڈر19میں تھرو بال، انڈر17میں ٹیبل ٹینس اور باسکٹ بال کے مقابلے الفا کالج اورالفا کور میں کھیلے گئے جبکہ انڈر17باسکٹ بال (بوائز)کے ایونٹ کا بھی آج آغاز ہوگیا۔ پانچویں روز کے نتائج مطابق انڈر17بوائز ٹیبل ٹینس میں نکسر کالج کو پہلی، ویریٹاس اسکول سسٹم کو دسری اور بی وی ایس پارسی اسکول کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔انڈر17گرلز ایونٹ میں بیکن ہاؤس لائٹ اکیڈمی کو پہلی، الفا ہائی اسکول کو دوسری اور الفا کور کو تیسری پوزیشن ملی۔انڈر 19تھرو بال میں نکسر کالج نے ایلکوٹ کالج، جنریشن اسکول نے ریڈز کالج،بحریہ کالج نے لائسیم اسکول، سیڈر کالج نے
اسکیپٹراسکول، نکسر کالج وائٹ نے ہیکسز اسکول، نکسر کالج وائٹ نے ایلکوٹ کالج اور جنریشن اسکول نے ہائی برو کالج، الفا کالج نے لائسیم اسکول، اسکریپٹر اکالج نے روٹس ملینیم، نکسر کالج ریڈ نے نکسر کالج وائٹ اور دی لائسیم اسکول نے کارڈوبا کالج کو شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انڈر17باسکٹ بال(بوائز) ایونٹ میں حبیب پبلک اسکول نے بی وی ایس پارسی اسکول کو 7-51اور جنریشن اسکول نے بی وی ایس پارسی اسکول کو 3-40کے یکطرفہ اسکور سے شکست دی۔انڈر17گرلز فٹسال کے آخری دو گروپ میچز میں آغا خان کھارادر نے ایوسینا اسکول کو 0-7سے شکست دی جبکہ ایوسینا اسکول اور جنریشن اسکول کا مقابلہ 0-0کی برابری پر ختم ہوا۔

تعارف: newseditor