انگلینڈ کیخلاف سیریز،قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ سے سیریز کے لئے اوکاڑہ جیم خانہ اوکاڑہ میں تربیتی کیمپ جاری ہے ،قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی تربیت کے فرائض کی ذمہ داری کوچ محمد جمیل ،اسسٹنٹ کوچ ابرار شاہ اور ٹرینر مسعود جان انجام دے رہے ہیں ۔

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سریز کے لئے مورخہ10نومبر2019؁ء کی صبح UAEکے لئے روانہ ہوگی جہاں وہ 6انٹر نیشنل T20میچز کھیلے گی

تمام میچزعجمان اوول کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جائینگے ۔پہلا T-20بین الاقوامی میچ 12نومبر کوکھیلے گی

جبکہ دوسرا 13، تیسرا 14، چوتھا 16،پانچواں 17اورچھٹا اور آخر یT20میچ 18نومبر کو کھیلا جائیگا ۔سیریز کے تمام میچز پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر براہ راست نشر کئے جائینگے ۔

تعارف: newseditor