نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 28 اکتوبر تا 1 نومبرلاہور میں منعقد کی جائے گی

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ2020, 28 اکتوبر تا 1 نومبر ایس اے گارڈن کے تعاون سے کالا شاہ کاکو لاہور میں منعقد کی جائے گی. ایونٹ کے حوالے سے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹنٹ کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ پریس بریفنگ 27 اکتوبر بروز پیر دوپہر 1:30 بجے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں دیں گے. مزکورہ ایونٹ میں 650 سے زائد فیڈریشن سے الحاق شدہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل و ایتھیلیٹ شریک ہونگے. جس میں پاکستان آرمی,پاکستان نیوی,پاکستان ایئر فورس, پاکستان واپڈا ,پاکستان ریلوے, پاکستان پولیس,اسلام آباد خیبر پختونخواہ, سندھ, بلوچستان,پنجاب, گلگت بلتستان

ایچ ای سی اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہونگی. نیشنل ایونٹ کی نگرانی براہ راست پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لفٹننٹ کرنل ر وسیم احمد جنجوعہ کررہے ہیں. انکے ہمراہ SATA کے صدر عمر سعید بھی موجود ہونگے.نیشنل ایونٹ پاکستان تائیکوانڈو کے کلینڈر کے مطابق منعقد ہورہا ہے. جس میں کویڈ 19 کے سلسلے میں حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا.ایونٹ میں جدید الیکٹرانک سینسر اور ڈیجیٹل سینسر کا استعمال کیا جائے گا.ایونٹ کا سلوگن RAISE YOUR SPIRIT after COVID-19 PENDAMIC ہوگا .مزکورہ ایونٹ کو ایس اے گارڈن اور انکے ہمراہ کومبیکس اسپورٹس نے اسپانسر کیا ہے. شعبہ اطلاعات پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے مطابق پی ٹی ایف کے زیر اہتمام ایونٹ کے حوالے سے پریس بریفنگ 27 اکتوبر دوپہر 1:30 بجے صدر پی ٹی ایف نیشنل ہاکی اسئڈیم لاہور میں دیں گے.جس میں تمام صحافی برادری سے شرکت کی درخواست ہے. انشاء اللہ ماضی کی طرح کامیاب ایونٹس کی طرح مزکورہ ایونٹ بھی میڈیا کے تعاون سے تاریخ رقم کرے گا.

error: Content is protected !!