سپورٹس بورڈ پنجاب نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور کیلئے کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کردی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور کے لئے کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کردیں،کٹس تقسیم کرنے کی تقریب پنجاب سٹیڈیم کے احاطہ میں منعقد ہوئی، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی اور سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ نے کٹس تقسیم کیں،

کٹس میں ٹریک سوٹ، شرٹس، جوگر، تولیہ اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں، سپورٹس تنظیموں کی سیکرٹریز نے کٹس وصول کیں،سپورٹس تنظیموں کے سیکرٹریز نے کٹس کی کوالٹی کی تعریف کی۔


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑی جیت کے جذبے کے ساتھ 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں شرکت کریں،کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپس میں ماہر کوچز تربیت دے رہے ہیں،

کھلاڑی محنت سے اپنے کھیل کو بہتر بنائیں، پنجاب کے کھلاڑی جوش اور جذبے کیساتھ نیشنل گیمز میں حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتیں، سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ نے اس موقع پر کہا ہے

کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے نیشنل گیمز پشاور کی تیاری کیلئے بھرپور تعاون کیا ہے،

پنجاب کا دستہ 33ویں نیشنل گیمز میں فاتح بن کر لوٹے گا۔


سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے 33ویں نیشنل گیمز پشاور کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں، کوچز اور ٹرینرز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔

کھلاڑی نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں اور تربیتی کیمپس میں محنت سے تربیت حاصل کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!