کراچی (اسپہورٹس رپورٹر) مزمل کی نصف سنچری اور 2وکٹوں نے ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ کونمائشی میچ میں زیدی اسپورٹس کیخلاف 2وکٹوں سے کامیابی دلادی۔ کپتان فراز احمد نے بھی اپنی ٹیم کی کامیابی میں 44رنز کا حصہ ڈالا ۔ زیدی اسپورٹس کے سلمان 42اور دانش زیدی 40رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
فاتح ٹیم کے مزمل کو عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مدنی گراؤنڈ،بفرزون پرٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دانش سی سی نے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں پر 157رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔سلمان نے 36گیندوں پر 42رنز ، دانش زیدی نے 30گیندوں پر 40رنز اور عبدل رافع نے 19گیندوں پر 26رنز اسکور کئے۔
مزمل نے 25رنز ، عبدالرؤف نے 27اور طارق خان نے 30رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔جوابی بیٹنگ میں ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ نے مطلوبہ ہدف 19.2اوورز میں 2وکٹویں کھوکر حاسل کرلیا۔ مزمل نے 33گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے
53رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ کپتان فراز احمد نے ناقابل شکست 44رنز اسکورکئے۔ رضوان خان کے 18رنز 12گیندں پر بنے۔عبدالرحمن نے 16رنز، دانیال نے 22رنز اور حسن نے 36رنز دے کر 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔