16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں ایچور، ڈیف مردوں اور خواتین کے ٹائلز کا فیصلہ ہوگیا۔

 

16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں ایچور، ڈیف مردوں اور خواتین کے ٹائلز کا فیصلہ ہوگیا۔

اسلام آباد (نوازگوھر) 16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں ایچور، ڈیف مردوں اور خواتین کے ٹائلز کا فیصلہ ہوگیا۔

لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں جاری چیمپیئن شپ کے پہلے روز تین کیٹگریز کے مقابلے کھیلے گئے ابراہیم سلدیرا نے ایمچور کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ طیب بلال اور اعزاز الرحمن نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

عمر نے مینز ڈیف کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ واجد اور عدیل بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ خواتین ڈیف کے مقابلے زہرہ نے پہلی اور نور العین نے دوسری اور عاصمہ کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی محمد شاہد اسلام اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں تھے۔

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سیکرٹری محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اورخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، ڈبلز، ایمچور، لیڈیز، ڈیف مینز اینڈ ویمن، انٹر یونیورسٹیزاور انٹر سکولز شامل ہیں۔چیمپئن شپ 7 جنوری تک جاری رہےگی

اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!