الفا کالج اسپورٹس فیسٹول‘ انڈر17اور انڈر18باسکٹ بال کے گروپ میچز مکمل

کرکٹ ایونٹ میں نکسر کالج نے الفا کالج اور کراچی پبلک نے بی وی ایس پارسی کو ہرادیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)  الفا کالج اسپورٹس فیسٹول 2019میں کراچی کے ’اے‘ اور’او‘ لیول اسکول و کالج کے انڈر17اورانڈر19 طلباء و طالبات 10ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں۔الفاکالج ار الفا کور گراؤنڈز پر ایونٹ کے 7ویں روز  دونوں کیٹیگریز میں باسکٹ بال کے گروپ میچز مکمل ہوگئے جبکہ کرکٹ ایونٹ کے مقابلے ہل پارک ا ور آئی بی اے کی سرسبز فیلڈ پر کھیلے جارہے ہیں۔ انڈر19گرلز باسکٹ بال ایونٹ میں سڈر کالج  نے دی لائسیم اسکول کو 8-14اور نکسر کالج نے الفا کالج کو 0-35سے شکست دی۔ انڈر19باسکٹ بال (بوائز) مین بحریہ کالج کارساز نے دی لائسیم اسکول کو 2-57، کریڈو کالج نے اسکیپٹر کالج کو 6-21، کریڈو کالج نے ہائی برو کالج کو 8-24، الفا کالج نے سیڈر کالج کو 20-29سے شکست دی۔ انڈر19کرکٹ 


ایونٹ میں نکسر کالج نے الفا کالج کو 26رنز سے شکست دی۔ نکسر کالج نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10اوورز میں 2وکٹوں پر 112بنائے۔ جوابی بیٹنگ میں الفا کالج کی ٹیم 10اوورز میں 8وکٹوں پر 86رنز اسکورکرسکی۔ ڈی ایچ اے، سی ایس ایس نے ایلکوٹ کالج کو 94رنز سے باآسانی مات دی۔ فاتح ٹیم ن ے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر 170رنز جوڑے۔ ایلکوٹ کالج 10اوورز میں 7وکٹوں پر 76رنز اسکورکرسکی۔انڈر17کرکٹ میں کراچی پبلک اسکول نے بی وی ایس پارسی کو 7وکٹوں سے ٹھکانے لگایا۔ بی وی ایس پارسی اسکول نے پہلے بیٹنگ کی اور 10اوورز میں 6وکٹوں پر 74رنز اسکور کئے۔ کراچی پبلک اسکول نے 5گیند قبل مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا جب 3وکٹوں پر 77رنز حاصل کرلئے گئے۔

تعارف: News Editor