بابر اعظم کا مہندرا سنگھ دھونی کو خراج تحسین

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھونی کی لیڈرشپ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر مہندرا سنگھ دھونی کی تصدیق شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ بھارت کے سابق کپتان دھونی کو شاندار کیریئر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔بابر اعظم نے کہا کہ دھونی کی لیڈرشپ اور فائٹنگ سپرٹ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے دھونی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

error: Content is protected !!