پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور سے تعلق رکھنے والی خاتون انٹرنیشنل سائیکلسٹ ونیشنل چمپئن حلیمہ غیور اورنورالعین نے پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمزکے سائیکلنگ ایونٹ میں شرکت کرنے سے انکار کردیااور کہاکہ یہ ایونٹ انٹرنیشنل رولز کے مطابق نہیں ہورہی ،اس لئے انہیں ان مقابلوں میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔انکاکہناتھاکہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر انہوںنے اس ریس میں حصہ لیاتو ان کا لائسنس ختم ہوجائیگااور کسی بھی قومی اور بین الاقوامی سائیکلنگ ایونٹ میں حصہ نہیں سکوں گی۔حلیمہ غیور اور نورلعین کا کہناہے کہ پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزمیں انکے علاوہ دیگر انٹرنیشنل سائکلسٹ بھی حصہ نہیں لینگے۔واضح رہے کہ حلیمہ غیور اور نورلعین نے قومی گیمز میں میڈلز جیتنے دو ماہ سے مکمل تیاری کررکھی ہے اور حلیمہ غیورموٹر وے چوک کے قریب بائی پاس پر ٹریننگ کرتی ہوئی زخمی بھی ہوئی تھیں۔