ہاکی کے کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، نئی سنتھٹک آسٹروٹرف بیلجیئم سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم پہنچ گئی

ہاکی کے کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی کاوشوں سے نئی سنتھٹک آسٹروٹرف بیلجیئم سے جمعة المبارک کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم پہنچ گئی ہے، آسٹروٹرف کے ساتھ شاکنگ پیڈ بھی پہنچ گئے ہیں ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اپنے بیان میں ہاکی کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیاہے

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی سنتھٹک آسٹروٹرف بچھانے کا کام جاری ہے جس کی تکمیل سے ہاکی کو فروغ ملے گا، سنتھٹک آسٹروٹرف انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) سے منظور شدہ ہے، ہاکی کے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولت میسر ہوگی جس سے ان کا کھیل بہتر ہوگا اور قومی ہاکی ٹیم کو اچھے کھلاڑی ملیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی کو دوبارہ عروج پر لانے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہاکی کو ہمیشہ اہمیت دی ہے

ہاکی میںہمارا ماضی بہت شاندار تھا ،چاہتے ہیں کہ پاکستان ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے جس کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ نئی سنتھٹک آسٹروٹرف پر ہاکی کے انٹرنیشنل میچز بھی کرائے جا سکیں گے،انٹرنیشنل ہاکی ہونے سے ہمارے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوگا،ہاکی کا ہائی پرفارمنس سنٹر بھی بنارہے ہیں جس میں کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دی جائیگی۔

error: Content is protected !!