پرتھ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ ٹور میچ کل سے شروع ہوگا۔ٹیم پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ان دنوں پرتھ میں موجود ہے جہاں کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔