انٹر مدارس سپورٹس چمپئن شپ 2 جون سے شروع ہو گی، پیر عبداللہ شاہ


پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتمام تاریخ میں پہلیمرتبہ انٹر مدارس گیمز کا آغاز2 جون سے پشاورمیں ہوگا جس میں 800 سے زائددینی مدارس کے طلباء 7 مختلف گیمز میںحصہ لیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاعپیر عبداللہ شاہ نے پشاورمیں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ومیڈیا فوکل پرسن اعوان حسین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ضم قبائلی اضلاع کے مختلف مدارس کے بچوں اور طلبا کو صحت مندانہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹر مدرسہ سپورٹس چیمپئن شپ 2 جون سے شروع ہوگی جس میں کھلاڑی بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ بال، رسہ کشی، ایتھلیٹکس، والی بال اور قرات کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ افتتاحی تقریب 2 جون کو شام 6.00 بجے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔ڈائریکٹر سپورٹس اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ضم شدہ اضلاع میں مدارس کے طلبا کو کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں پہلی بار مدارس کے طلبا مدرسہ سپورٹس چیمپئن شپ میں کھیلوں کے میدانوں میں حصہ لیتے نظر آئیں گے۔ پیر عبداللہ شاہ نے کہا کہ ہم مدارس کے طلبا میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پیر عبداللہ شاہ نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے علاوہ مدارس کے طلبا کی صلاحیتوں کو بھی سامنے لانا ہو گا، تاکہ وہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ قرات کے مقابلوں میں کل 25 طلبا حصہ لیں گے، بیڈمنٹن میں 91 کھلاڑی، کرکٹ میں 195 کھلاڑی، والی بال میں 130، فٹ بال میں 208، شاٹ پٹ میں 20 کھلاڑی اور ٹگ آف وار میں 156 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

 

 

پیر عبداللہ شاہ نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام انتظامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں اور امید ہے کہ مختلف مدارس کے طلبا اس سے لطف اندوز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتمام یہ تیسرا بڑ ا ہے اس سے قبل ضم قبائلی اضلاع گیمز ، ضم اضلاع میجر گیمز کا بھی کامیابی کے ساتھ انعقاد کیاگیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔جن کو ڈائریکٹریٹ کی جانب سے مکمل ٹریک سوٹ ، شوز ، ٹی اے ڈی اے اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی میڈلز اور کیش ایوارڈ ز دیئے گئے ۔

error: Content is protected !!