شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں نیشنل گیمز کیلئے ہونیوالے ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا

 

شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم ، ٹیوب ویل خراب ہونے کے باعث پانی کی عدم دستیابی

کھلاڑی سخت گرمی میں پانی کیلئے خوار ، فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ٹیوب ویل نہیں کیا جارہا

پشاور… شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں نیشنل گیمز کیلئے ہونیوالے ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواہ کی فٹ بال ٹیم کیلئے ٹرائلز شاہی باغ کیساتھ واقع شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں منعقد کروائے گئے تھے .

دور دراز سے آنیوالے کھلاڑی واش روم نہ ہونے کی شکایت کرتے رہے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور میں بھی پانی نایاب تھا اسی حوالے سے ملازمین کا موقف تھا کہ ٹیوب ویل خراب ہے

اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ٹیوب ویل ٹھیک نہیں کیا جاسکا اسی باعث واش روم میں بھی فٹ بال کے کھلاڑیوں کو پانی نہیں مل رہا تھا پانی کی عدم دستیابی گذشتہ تین دنوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے یہاں پر آنیوالے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

 

 

error: Content is protected !!