پشاور/کوٹری(سپورٹس لنک رپورٹ)گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و سیکریٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال وومین ونگ عائشہ ارم 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں شرکت کرنے والے سندھ کے دستے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری مقرر کردی گئیں.انہیں یہ زمیداری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے سپرد کی ہے.اس موقع پر عائشہ ارم کا کہنا ہے کہ وہ چیف ڈی مشن آغا سہیل احمد پٹھان, سیکریٹری سندھ اولمپک سیسوسی ایشن احمد علی راجپوت,دستے کے سیکریٹری اصغر بلوچ اور دیگر تجربہ کار آفیشلز کے ساتھ اپنی زمیداریاں احسن انداز سے نبھائیں گیں.انکا کہنا تھا کہ سندھ کی ٹیم گزشتہ روز بخیریت تمام بزریعہ ٹرین پشاور پہنچ گئے تھے اورٹیموں کو اسی روز ٹریک سوٹس بھی تقسیم کردیئے گئے تھے جبکہ کیپس, بیگس, شرٹس, کارڈز اور شوز روانگی سے قبل ہی انہیں دے دیئے گئے تھے.ٹیموں نے کل 10 نومبر کو قیوم اسٹیڈیم پشاور میں افتتاحی تقریب میں چیف ڈی مشن آغا سہیل احمد پٹھان کی سربراہی میں مننظم انداز میں حصہ لیا اور امید ہے کہ نظم و ضبط کے ایسے ہی بہترین مظاہرے کے ساتھ سندھ کی تمام ٹیمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے محکمہ کھیل حکومت سندھ و سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سمیت سبدھ بھر کا نام روشن کرینگیں.
دریں اثناء پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ, سینیئر نائب صدر و سندھ کے صدر انجینیئر محمد محسن خان,حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین حمید شاہ,لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ عبدالرزاق بروہی,حیدرآباد والی بال ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان دیسوالی,حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن کے انچارج سیکریٹری محی الدین شیخ, سافٹ بال کے محمد اقبال, پی ڈی پی فائونڈیشن کے صدر احمد نواز,جامشورو ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر زاہد بلوچ, والی بال کے صدر سید مسرت علی شاہ, بیس بال کے شاہد کاظمی,کبڈی کے بنارس خان, سافٹ بال کے سید ساجد شاہ اور مختلف کالجز کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کی کثیر تعداد نے عائشہ ارم کو 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں شرکت کرنے والے سندھ کے دستے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری بننے پر مبارک باد دی ہے.انہوں نے دستے میں شامل کوٹری و حیدرآباد ڈویژن سے آفیشلز مقرر ہونے والے آفیشلز معروف اسپورٹس آرگنائزرز پرویز احمد شیخ, خرم رفیع صدیقی, سید محمد ندیم,عائشہ رزاق, شبیر گل, فرشاد قریشی, مختیار بھٹی کو بھی مبارکباد دی ہے.انہوں نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے صدر آغا سہیل احمد پٹھان کو دستے کا چیف ڈی مشن اور سندھ یونیورسٹی جامشورو سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ جمناسٹ میڈم مریم کیریو کو بھی چیف ڈی مشن کا ایڈوائزر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے