انڈر21گیمز کے سلسلے میں چارسدہ اور نوشہرہ ڈسٹرکٹ کے مردوخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام منعقدہانڈر21گیمز کے سلسلے میں چارسدہ اور نوشہرہ ڈسٹرکٹ کے مردوخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے،جبکہ حتمی ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاجائیگا۔ ضلع نوشہرہ میں ڈی ایس ا وذاء اللہ کی نگرانی جبکہ چارسدہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ خان کی نگرانی میں ٹیموں کی سلیکشن کمیٹی کے اراکین خواتین کی کرکٹ،بیڈمنٹن،والی بال،رسہ کشی اتھلیٹکس سمیت سات کھیلوں اورمردوں کے کراٹے،ووشو،ٹیبل ٹینس،جمناسٹک،تائکوانڈو،ویٹ لفٹنگ،جوڈو سمیت دس کھیلوں کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز لئے گئے۔

عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ٹرائلز کے موقع پر ضلع چارسدہ کے مختلف سکولوں اور کالجزکی طالبات نے بھر پور شرکت کی،جن سے خواتین کوچزسائرہ خان،فاطمہ،ندیم خان،عمل گل آفریدی،سبزعلی،شفیق الرحمن،اسداللہ صافی،تیمور جاوید اوردیگر کوچزنے ٹرائلزلئے۔اس موقع پر چیف کوچ شفقت اللہ،جعفر شاہ اور بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی ایس اوتحسین اللہ نے کہاکہ ضلع چارسدہ ٹیلنٹ کے لحاظ سے انتہائی زرخیز خطہ ہے اور انشاء اللہ انڈر21گیمز کے انعقاد سے صوبے کے تمام اضلاع کی طرح چارسدہ میں بھی مرد وخواتین کھیلوں کو فروغ ملے گا ار نچلی سطح پر بہترین ٹیلنٹ سامنے آئیگا جو مستقبل قریب میں قومی اور بین الاقوامی سطح پراور ملک کانام روشن کرسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ چاسدہ میں منعقدہ نیشنل جونیئربیڈمنٹن چمپئن شپ میں چاسدہ سے تعلق رکھنے والے انڈر15 کے سنگین خان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی، اسکے ساتھ ہی نجم الثاقب نے کرارٹرفائنل جبکہ پندرہ سال سے کم عمر خاتون کھلاڑی روشین نے پہلی مرتبہ کھیلتی ہوئی دیلیرانہ انداز میں نیشنل چمپئن کے دوسری راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

انکاکہناتھاکہ ان تینوں کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ مزید باصلاحیت کھلاڑی بھی موجودہیں جن وہ تمام تر صلاحتیں موجودہیں جوایک بہترین کھلاڑی میں ہونی چاہیئے انشاء اللہ مستقبل میں بھی اپنااورملک کانام روشن کریں گے۔

error: Content is protected !!