ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ کی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ عمران محمود سے ملاقات

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ روز اسلام آبادمیںجوائنٹ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ و ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ عمران محمود سے ملاقات کی جس میں متروک سپورٹس منصوبوں کی بحالی اور کھیلوں کے امور کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ اور سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ متروک سپورٹس منصوبوں کی بحالی کے اقدامات سے کھلاڑیوں کو سپورٹس سہولیات میسر آئیں گی، متروک سپورٹس منصوبوں کو جدید خطوط پر بنایا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ اس معاملے 2نومبر کو اہم اجلاس بلایا جائے گا

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا کہ سپورٹس کے فروغ، ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈسے مل کر کام کررہے ہیں جس کے دور رس نتائج سامنے آرہے ہیں

سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر بنا رہا ہے جس میں کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد سپورٹس کی جانب آرہی ہے جس سے سپورٹس کا کلچر فروغ پار ہا ہے۔

error: Content is protected !!