ایبٹ آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختون خوا میں 33ویں نیشنل گیمز کے آغاز کے بعد منگل کے روز ایبٹ آباد میں بھی باقاعدہ افتتاح ہوگیا ،
سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے نیشنل گیمز کا باقاعدہ اعلان اور افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے باعث 10 سال کے بعد نیشنل گیمز کا دوبارہ آغاز ہوا قومی سطح پر ہونے والی گیمز سے صوبے کا تاثر ملک اور ملک سے باہر جائے گا کہ اب اس صوبہ میں دہشتگردی نہیں ہے آپریشن ضرب عضب کے بعد سیکورٹی اداروں اور پولیس کی قربانیوں کے بعد آج اس صوبے کا امن واپس آچکا ہے
پشاور جو پھولوں کا شہر کہلاتا تھا آج دوبارہ لہرا رہے ہیں ،اب کسی جگہ بھی گیمز کر سکتے ہیں ماحول بننے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بھی سپورٹس مین ہیں انہوں نے کھیلوں میں بھر پور دلچسپی لی ایبٹ آباد میں کھیلوں کے لئے اکیڈمی قائم کرنے کے لئے آئندہ سال کی اے ڈی پی میں شامل کرینگے
کیونکہ یہاں کا موسم کھیلوں کی سرگرمیوں کے مفید ہے ،ایبٹ آباد میں سپورٹس کمپلیکس بھی بنارہے ہیں ،انہوں نے کنج گراونڈ کی آپ گریڈیشن کے لئے 25 لاکھ کے فنڈ اور فلڈ لائٹس اور بندکھوہ سے فوارہ چوک تک سڑک کی تعمیر کا بھی اعلان کیا، انہوں نے سکولز کے شریک
60 بچوں بچیوں کے لئے ایک ایک ہزار کا اعلان کیا، اس موقع پر صدر اولمپک ایسوسی ایشن پاکستان جنرل( ر) عارف حسن ،صدر خیبر پختون خوا اولمپک ایسوسی ایشن سابق صوبائی وزیر عاقل شاہ ،ڈپٹی کمشنر عامر آفاق ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال کے علاوہ سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود، ڈسٹرکٹ
سپورٹس آفیسر وسیم فضل بھی موجود تھے، خیبر پختون خوا میں 33ویں نیشنل گیمز کے کل 10 کھیلوں کے مقابلہ میں 5 ایبٹ آباد میں ہونگے ،ملک کے چاروں صوبوں اسلام آباد ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کے محکموں واپڈا ،پولیس ،ائیر فورس، پاکستان آرمی ،نیوی کی ٹیموں کے600 سوکھلاڑی اور آفیشلز ،جن کی 5 فی میل اور 5 میل کھلاڑیوں پر مشتمل
ٹیموں نے کنج فٹبال گراونڈ میں افتتاح کے موقعہ پر خوبصورت مارچ کیا اس موقعہ ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں کی ٹیمیں بھی موجود تھیں ،ایبٹ آباد نیشنل گیمز کے 5 کھیلوں کے مقابلے جمناسٹک پی ٹی سکول ، جوڈو بلوچ سنٹر،رگبی کنج فٹبال گراونڈ، ویٹ لفٹنگ پوسٹ
گریجویٹ کالج نمبر ون، تائیکوانڈو ایبٹ آباد بورڈ میں ہونگے، اس موقع پر کھلاڑیوں کی جانب سے حلف دیا گیا وہ کھیلوں کو پر امن اختتام پذیر کرنے میں کردار ادا کریں گے
،ایبٹ آباد میں نیشنل گیمز کے5 کھیلوں کے مقابلے 15 نومبر تک جاری رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جنرل( ر) عارف حسن اور دیگر کو شیلڈز دی گئیں ۔