انگلش پریمیئر لیگ، کل 11 مارچ کو 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا

انگلش پریمیئر لیگ میںکل 11 مارچ کو سات میچ کھیلے جائینگے، پہلے میچ میں بورن مائوتھ کا مقابلہ لیورپول کی ٹیم سے ہوگا، دوسرا میچ ایورٹن اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔تیسرے میچ میں لیڈز یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی، چوتھا میچ لیسٹرسٹی اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پانچویں میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

 

 

 

 

۔چھٹے میچ میں کرسٹل پیلس اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ ساتویں میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ساتھمپٹن کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 63 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔

error: Content is protected !!