33ویں نیشنل گیمز پشاور، پنجاب نے ریسلنگ میں چاندی کے 2 اور کانسی کے5تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور میںریسلنگ کے مقابلوں میں چاندی کے2، کانسی کے5میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے،

جبکہ سوئمنگ میں بھی ایک برانز میڈل جیت لیا ہے،دیگر کھیلوں میں بھی پنجاب کے کھلاڑی اپنے حریف کو شکست دیکر آگے بڑھ رہے ہیں،منگل کے روز پشاور میں ریسلنگ کے 125کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب کے محمد فہد نے کانسی، 97کلوگرام کیٹیگری میں فیروز بٹ نے کانسی،61کلوگرام کیٹیگری میں محمد دین نے کانسی اور 57کلوگرام کیٹیگری میں انعام خالدنے چاندی کا میڈل جیتا،

سوئمنگ میں پنجاب میڈل ٹیبل پر ایک برانز میڈل کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے، سکواش میں پنجاب کے طیب اسلم نے آرمی کے وقار محبوب کو 11-8،11-4،8-11،11-6 سے شکست دی،سکواش گرلز میں آرمی کی مدیحہ ظفر نے پنجاب کی نورالعین اعجاز کو ہرادیا، پنجاب کی

روشنا محبوب نے آرمی کی آمنہ فیاض کو 4-11،11-4 ، 11-1،9-11 اور 11-6سے مات دی، واپڈا کی فائزہ ظفر نے پنجاب کی مہوش حنیف کو شکست دی،سکواش کے دوسرے کے مقابلے میں پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 3-0سے شکست دی

طیب اسلم نے عذیر شوکت کو11-5،11-3،12-10 ، دوسرے مقابلے عماد فرید نے عباس نواز کو 11-5،11-4اور 11-7س اور تیسرے میچ میں عاصم خان نے نور زمان کو 6-11،9-11،11-9،11-9،11-9 سے شکست دی۔

باسکٹ بال بوائز میں پنجاب نے ریلوے کو 119-80سے شکست دی۔ہاکی بوائز کا میچ پنجاب اور واپڈا کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا۔تیسرے روز کے اختتام پر

پوائنتس ٹیبل پر 44میڈلز کے ساتھ پاک آرمی پہلے ، پاکستان واپڈا 27میڈلز کے دوسرے جبکہ پاک نیوی 11گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔


سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز پشاور کے لئے پنجاب کے کھلاڑیوں کا انتخاب گراس روٹ لیول سے کیا گیا ہے جوبہتر نتائج دے رہے ہیں،

نیشنل گیمز کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اور وہ اچھا تجربہ حاصل کررہے ہیں۔


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پنجاب کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، ریسلنگ میں ہمارے کھلاڑیوں نے میڈلز جیتے ہیں،

نیشنل گیمز میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیںجس کی وجہ سے سخت مقابلے ہورہے ہیں، ہاکی، سکواش میں بھی ہمارے کھلاڑی اپنے حریفوں کو شکست دے کر آگے بڑھ رہے ہیں،

تمام کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتنے کی کوشش کریں۔

error: Content is protected !!