نیشنل گیمز سوئمنگ میں آرمی کی برتری برقرار

پشاور (سپورٹس رپورٹر) 33 ویں نیشنل گیمز سوئمنگ خواتین ایونٹ میں آرمی کی برتری برقرار ہے آرمی نے 10 گولڈ، دو سلور، دو برونز اور 281 پوائنٹس حاصل کئے۔

واپڈا تین گولڈ، آٹھ سلور، پانچ برونز اور 212 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، سندھ تین سلور، چار برونز اور 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایچ ای سی کے 21 پوائنٹس ہیں تاہم کوئی بھی میڈل نہیں جیتا پنجاب نے ایک برونز میڈل اور 23 پوائنٹس حاصل کئے نیوی نے ایک برونز میڈل کے ساتھ 47 پوائنٹس حاصل کئے۔

دوسرے روز کے نتائج کے مطابق 50 میٹر بٹر فلائی میں آرمی کرن خان نے گولڈ، سندھ کی اریشہ لاری نے سلور، واپڈا کی جہان آراء نبی نے برونز، آٹھ سو میٹر فری سٹائل میں واپڈا کی جہان آراء نبی نے گولڈ، واپڈا ہی کی سارہ خان نے سلور اور آرمی کی مایا عمر نے برونز، دو سو میٹر بیک سٹروک میں آرمی کی بسمہ خان نے گولڈ، سندھ کی فاطمہ نے سلور،

پنجاب کی زینا احسن نے برونز، 50 میٹر بریسٹ سٹروک میں آرمی کی الہام امان خان نے گولڈ، واپڈا کی مشل حیات ایوب نے سلور، نیوی کی ایمان ساجد نے برونز، سو میٹر بٹر فلائی میں آرمی کی بسمہ خان نے گولڈ، واپڈا کی امینہ امیر قادری نے سلور، آرمی کی رائیدہ عقیل نے

برونز، دو سو میٹر فری سٹائل میں آرمی کی بسمہ خان نے گولڈ، واپڈا کی جہان آراء نبی نے سلور، واپڈا ہی کی سارہ خان نے برونز، چار ضرب سو میٹر میڈلے ریلے میں آرمی نے گولڈ، واپڈا نے سلور، سندھ نے برونز میڈلز جیتے۔آرمی کی بسمہ خان نے چار انفرادی اور دو ریلے گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔ 

error: Content is protected !!