اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیش میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو8وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغانستان کی پوری ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد محسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف36ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ روحیل نذیر نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کاکس بازار بنگلہ دیش میں کھیلے

گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ایمرجنگ ٹیم کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے باعث افغانستان کی آدھی ٹیم 74 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی تاہم چھٹی وکٹ کے لیے کپتان منیر احمد اور وحید اللہ نے 46 رنز جوڑے۔

منیراحمد 41رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ افغانستان کی پوری ٹیم 42.2اوورز میں 138رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد محسن نے 30 رنز کے

عوض 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔خوشدل شاہ اور عماد بٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔139 رنز کے تعاقب میں قومی

ایمرجنگ ٹیم کی جانب سے عمیر بن یوسف اور حیدر علی پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو 50 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔

عمیر بن یوسف 38 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔ حیدر علی 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ کے لیے روحیل نذیر اور سعود شکیل کے درمیان 70 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے پاکستان کو میچ میں فتح دلادی۔

روحیل نذیر نے 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 52 ر نز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان سعود شکیل 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔قومی ایمرجنگ ٹیم نے

مطلوبہ ہدف 35.3 اوورز میں مکمل کرلیا۔قومی ایمرجنگ ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف 16نومبر کو کھیلے گی۔

error: Content is protected !!