33ویں نیشنل گیمز،نادرن بائی پاس پر سائیکلنگ مقابلے جاری

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور میں جاری 33ویں نیشنل کے سلسلے میں ناردرن بائی پاس منعقد ہ سائیکلنگ مقابلے انتہائی پر امن اور بہترین اندازمیں کھیلے جار ہے ہیں،

جس میں چاروں صوبوں سمیت پاکستان آرمی ،واپڈا،ریلوے اور دیگر ٹیموں کے مرد واخواتین کھلاڑی بھر پور تیاریوں کیساتھ شریک ہیں،سائیکلنگ ایونٹ کے دوسرے روز صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے خواتین سکریچ ریس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ،ڈائریکٹر سپورٹس سلیم رضااورصوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ناصر مہمندسمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر سید عاقل شاہ نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ پشاور میں جاری 33ویں نیشنل گیمز کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی نے بہترین انتظامات کئے ہیں

اور اللہ کا فضل ہے کہ جس طرح گیمز کافتتاحی تقریب بہتر اندازہوئی اسی طرح قیوم سٹیڈیم،حیات آباد سپورٹس کمپلیکس،چارسدہ سپورٹس کمپلیکس ،مردان اور ایبٹ آباد میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جہاں پر مرد وخواتین کھلاڑی اپنی جوش وجذبے سے شری ہیں

انہوں نے کہاکہ سائیکلنگ ایونٹ جس بہترین طریقے سے منعقد ہواہے ،اس طرح لگ رہاہے کہ سائیکلنگ ایونٹ نیشنل گیمز کا بہترین ایونٹ ہے ،انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ میں صوبوں اور تمام ڈیپارٹمنٹس کے مرد وخواتین کھلاڑی جس جذبے کیساتھ کھیل رہے ہیں

وہ دیدنی ہے ۔انہوں نے صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ناصر مہمنداور انکی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

error: Content is protected !!