پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام خواتین کرکٹرز کیلئے نمائشی میچ کا انعقاد


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام خواتین کرکٹرز کیلئے نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں شعیب اختر ویمن کرکٹ اکیڈمی اور پریمئر سپر لیگ ویمن الیون کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پریمئر سپر لیگ فہیم مختار بٹ نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کئی سالوں سے ہورہا ہے، اب کوشش ہے کہ ویمن کرکٹ کو بھی پروموٹ کریں اور جلد لاہور کے تمام ویمن کرکٹ کلبزکو اکٹھا کرکے ٹورنامنٹ منعقد کرایا جائے گا۔

پریمئر سپر لیگ ویمن الیون کی ٹیم نے شعیب اختر کرکٹ اکیڈمی کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

شعیب اکیڈمی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے۔ اوپنر سبیقہ 18 رنز بناکر نمایاں رہی جبکہ انعم خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

error: Content is protected !!