یکجہتی کشمیر T-20 فیسٹیول کرکٹ ینگ سوسائٹی کرکٹ کلب کی شاندار کامیابی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)نگ سوسائٹی کرکٹ کلب زون ایک نے اسٹار اسپورٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر یکجہتی کشمیر T-20 فیسٹیول کرکٹ میچ جیت لیا ۔ابو ریحان گراؤنڈ ایف سی ایریا پر کھیلے گئے نمائشی میچ میں اسٹار اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے ۔محمد عباس نے 60 ,حسن علی نے 22 اور حمزہ نے 21 رنز اسکور کئے ۔ینگ سوسائٹی کی جانب سے شمیم متین ،محمد وسیم اور نعمان احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

ینگ سوسائٹی کرکٹ کلب کے صدر سید محمد وسیم علوی محمد شعیب کو مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں ۔

جواب میں ینگ سوسائٹی کرکٹ کلب نے 16.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا ۔محمد شعیب نے 69 ,منیر حسین نے 59 اور شمیم متین نے 30 رنز بنائے ۔اسامہ اور نسیم نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے ۔اختتام پر کے سی سی اے زون ایک کے سابق جوائنٹ سیکریٹری اور ینگ سوسائٹی کرکٹ کلب کے صدر سید محمد وسیم علوی نے محمد شعیب کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

error: Content is protected !!