ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ ؛ پاکستان نے ایک گولڈ اور دو کانسی کے تمغے جیت لیے

پاکستان نے ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ  کے مقابلوں میں ایک گولڈ اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کرلیے

تفصیلات کے مطابق 3 اور 4 مئی 2024 کو ابوظہبی میں ہونے والی ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کے پانچ روکنی ٹیم نے اپنے اپنے ایونٹز میں کھلتے ھوئے بہترین پرفارمنس دیتے ھو ے پاکستان کے ایک گولڈ اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کرے-

انڈر 18 کے ڈو کلاسک ایونٹ محمدیوسف علی اور عمر یاسین نے فائنل میں قزکستان کو شکست دے کر پاکستان کے لیے گولڈ حاصل کیا جبکہ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ڈو شو اور ڈو کلاسک کی سینئر ویمنز کیٹیگری میں پاکستان کے لیے دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کے پاکستان سینئر کیٹیگری میں کئی بار ایشاء کا چیمپین رہا لیکن پہلی بار پاکستان انڈر 18 میں ایشین چیمپین بنا ھے

جو کہ پاکستان کے لیے بڑے فخر کی بات ھے اور جس پر تمام فیڈریشن کے ممبران مبارک باد کے مستحق ھے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے نیشنل ٹریننگ کیمپ کا بحرپور فائدہ ھوا ہے۔

پاکستان نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس مقابلے میں سب سے چھوٹی ٹیم بھیجی ہے جب کہ دیگر ممالک جیسے قازقستان نے 250، ازبکستان 130کھلاڑیوں کے ساتھ حصہ لیا

اور انڈیا کی ٹیم نے 73 کھلاڑی اس ایونٹ میں بھیجے ہیں۔ اس ایونٹ میں 30 ممالک سے 1500 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

error: Content is protected !!