چوتھی قومی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کل سے شروع ہو گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)؛ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھی قومی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ (کل) پیر سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں روز وشور پر ہیں۔

چیمپیئن شپ ملک بھر سے 14 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزادجموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اپنے اپنے علاقوں میں تربیتی کیمپ جاری ہیں اور کھلاڑی (آج)اتوار کو لاہور پہنچیں گے۔

error: Content is protected !!