ونٹرمیڈیا سپورٹس گالا کا دوسرا مرحلہ گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر) صوبہ خیبرپختونخواسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی 36سالہ تاریخ میں ونٹرمیڈیا سپورٹس گالا کا دوسرا مرحلہ گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا ‘ اس سلسلے میں پروقار تقریب پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی ‘وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران خان بنگش نے مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ خان’ صدر پشاور پریس کلب محمد ریاض’سیکرٹری جنرل عمران بخاری ‘ طارق آفاق’سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد’سیکرٹری عمران یوسفزئی ‘چیئرمین سپورٹس کمیٹی عظمت اللہ ‘صدر سعد بن اویس ‘سپورٹس کمیٹی کے اراکین نادر خواجہ ‘احتشام بشیر ‘عاصم شیراز’شاہد آفریدی’شکیل الرحمان اور دیگر صحافی شامل تھے’ونٹرسپورٹس میڈیاگالاکے دوسرے مرحلے میں سکواش،ٹیبل ٹینس،ایتھلیٹکس، فٹسال،آرچری،ووڈ بال ‘ایتھلیٹکس ‘رسہ کشی’سائیکلنگ کے مقابلے جاری ہیں ‘وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران خان بنگش نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں صوبائی حکومت صحافیوں کیساتھ ہے ہر موڑ پر ان کی رہنمائی اور مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ہی اراکین اسمبلی اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایم پی ایز کی سپورٹس کمیٹی کے سربراہ و رکن صوبائی اسمبلی انجینئر محمد فہیم خان جلد ہی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن سے رابطہ کریں گے انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیاں صحافیوں کیلئے انتہائی ضروری ہیں اور ہمیں بہت خوشی ہے کہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر ادارے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کررہے ہیں انہوں نے اپنی طرف سے صحافیوں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا ۔ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد اور سیکرٹری جنرل عمران یوسفزئی نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران خان بنگش سمیت تمام صحافیوں کوخراج تحسین پیش کیا ‘

انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ تاریخ میں ونٹرسپورٹس میڈیا گالا کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر اٹھارہ ایونٹس میں صحافی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں ان مقابلوں میں 150 سے زائد صحافیوں کی شرکت ہماری بڑی کامیابی ہے صحافیوں کو کٹس سمیت دیگر تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اس سلسلے میں ہم وزیراعلیٰ محمود خان’وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران خان بنگش’سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ‘ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جنید خان ‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک سمیت ان تمام ایسوسی ایشنز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ان ایونٹس کے انعقاد میں ہمارے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں ان ایونٹس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے نقد انعامات بھی رکھے گئے ہیں اور آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!