13چیف آف نیول سٹاف ایمیچور گالف چیمپئن شپ علی بنگش نے جیت لی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)تیرھویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچور گالف چیمپئن شپ کی اسلام آباد میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گارڈن سٹی گالف کلب کے علی بنگش نے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ریٹائرڈ آصف سندیلہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔مہمان خصوصی نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر اسپانسرز، مارگلہ گرینز گالف کلب کے منتظمین اور میڈیا کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں سول و عسکری شخصیات اور گالفرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

error: Content is protected !!