آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ آئندہ ماہ ہو گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے بتایا کہ پشاور میں شیڈول چیمپئن شپ 2 سے 7 دسمبر تک کھیلی جائے گی جس میں انڈر 15 اور 17 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے تمام ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

error: Content is protected !!