انگلینڈ کیخلاف سیریز،بسمہ کی قیادت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ، بسمعہ معروف ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ ندا ڈار اور انعم امین کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 3ایک روزہ اور 3ٹی ٹوئنٹی پرمشتمل سیریز کے لیے علیحدہ علیحدہ اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے ، کائنات حفیظ اور رامین شمیم پہلی بار ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بنی ہیں۔

قومی ٹیم میں آل راؤنڈر ندا ڈار کو دونوں اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے ، جبکہ 15 سال کی لیگ اسپنر عروب شاہ کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ اور3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ویمن اسکواڈ 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگا،سیریز کے تمام میچز 9 سے 20 دسمبر تک کنرارا اوول میں کھیلے جائیں گے۔ملائیشیا میں کھیلی جانے والی سیریز میں شامل 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کہا کہ دونوں فارمیٹ کے لیے15،15 خواتین کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے،• امید ہے قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں 4،4تبدیلیاں کی ہیں، دائیں ہاتھ کی بیٹر کائنات حفیظ اور آف اسپنر رامین شمیم کو پہلی بار قومی ایک روزہ خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ندا ڈار اور انعم امین کی ایک روزہ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، چاروں کھلاڑیوں کو ارم جاوید، کائنات امتیاز، سعدیہ اقبال اور ثناء میر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کیخلاف ICC ویمن چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ندا ڈارکی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی واپسی ہوگئی ہے، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوران اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کی غرض سے بنگلہ دیش میں موجود فاطمہ ثناء اور رامین شمیم کوبھی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ میں شامل کرلیا گیاہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز میں ڈیبیو کرنے والی 15 سالہ اسپنر عروب شاہ کو پہلی بار قومی خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

8 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا مقابلہ دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کی ٹیم سے ہے۔

پاکستان ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کو شکست دے کر نیوزی لینڈ میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2021 میں براہ راست رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں اب تک 15 میچز میں پاکستان 7 میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ1 میچ برابر کرچکا جبکہ 7 میچوں میں قومی خواتین ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئندہ سال مکمل ہونے والی چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر چار بہترین ٹیموں کو ورلڈکپ میں براہ راست رسائی ملے گی۔

عروج ممتاز کاکہنا ہےکہ قومی اوربین الاقوامی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اسکواڈز کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کبھی بھی آسان نہیں ہوتی اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم تیارکی گئی ہے۔

عروج ممتاز نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے پول میں اضافے کے سبب ٹیم سلیکشن میں وقت لگا، انہوں نے کہا کہ کئی کھلاڑیوں کو پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بنایاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ،آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کے باعث قومی کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ایک روزہ سیریز کیلئے قومی خواتین کھلاڑیوں کے نام

بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء،جویریہ خان،کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، ، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین اور سدرہ نواز۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز قومی خواتین کھلاڑیوں کے نام

بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ،عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء،ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان، ندا ڈار، ، عمیمہ سہیل، رامین شمیم،سعدیہ اقبال اور سدرہ نواز۔

ٹیم آفیشلز

عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)،سید اقبال امام( ہیڈ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، زبیر احمد (اینالسٹ)، ساجدہ فجر (فزیوتھراپسٹ)اور احسن افتخار ناگی (میڈیا منیجر)۔

error: Content is protected !!