کھلاڑی اچھی پرفارمنس کے لیے پرعزم ہیں،اظہرعلی

ایڈیلیڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اچھی پرفارمنس کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے پاس اعتماد بحال کرنے کا موقع ہے۔ایڈیلیڈ میں پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ بیٹسمین سیٹ ہو جائیں تو نئی گیند کا بھی مسئلہ نہیں ہے۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں ہم نے جیسی بیٹنگ کی ہے اس سے ہمارا اعتماد بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رات میں بیٹنگ مسئلہ نہیں، پہلے بھی کھیل چکے ہیں، اچھا اسکور اور اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ محمد عباس اچھی ردہم میں ہیں، دوسرے ٹیسٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہونے کے سبب پنک بال سے کھیلا جائے گا اور یہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے8 بجے شروع ہوگا۔

error: Content is protected !!