زون چھ گرین نے خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

زون چھ گرین نے خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔”

ہم نے اپنے دور میں کراچی کے لیے بہترین گراؤنڈز بناکر دیئے ۔” مصطفیٰ کمال

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)

ہم نے اپنے دور میں کراچی کے لیے بہترین گراؤنڈز بنا کر دیئے جس میں فلڈ لائٹس بھی لگا کر سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور کھیلوں سے وابستہ لوگوں کے حوالے کئے تاکہ کراچی کی کرکٹ عروج پاسکے لیکن مجھے یہ سن کر افسوس ہوا کہ ہمارے بعد کوئی گراؤنڈ تعمیر نہیں ہوا اور نا ہی اپ گریڈ ہو سکا۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جناب سید مصطفی کمال رکن قومی اسمبلی، سابق سٹی ناظم اور سینٹر نے خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج اقتدار میں نہیں لیکن ہم اپنے ممبران صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینٹرز کو پابند کرینگے کے وہ کراچی کے کھلاڑیوں کے ہر سطح پر آواز بلند کریں اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔

مصطفیٰ کمال نےمزید کہا کہ ہم نے اپنے دور میں کرکٹ کا ٹورنامنٹ منعقد کرایا جس کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ اور رنر اپ ٹیم کو 50 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ جبکہ اسی دور میں لانڈھی ،

کورنگی میں ایک اور پاکستان لیول کا ٹورنامنٹ منعقد کرایا جس میں پاکستان کی ٹاپ ٹیموں کے علاوہ 6 غیر ملکی ٹیموں نے بھی شرکت کی جس کے میچز ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا وہ گراؤنڈز جس پر اب کسی کا بھی قبضہ ہے ہم واپس آکر ان گراؤنڈز کو ریجن کے حوالے کرینگے تاکہ کراچی کی کلب کرکٹ کو فروغ حاصل ہو۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر آرسی اے کے تابش جاوید نے کہا کہ ہم نے اپنے 10 ماہ کے دوران اقتدار میں کراچی میں کرکٹ کا جال بچھا دیا اور مستقل کوئی نہ کوئی ٹورنامنٹ چل رہا ہوتا ہے

اور بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پی سی بی کے گراؤنڈز پر مختلف لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے اور میچز کرانے کے لئے پیسے دینے پڑتے ہیں۔

اس مو قع پر چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ندیم عمر کی قیادت میں کراچی میں بہترین کام کیا جس کی وجہ سے کراچی کی ٹیموں نے پاکستان کے تمام ٹورنامنٹ جیتنے یا رنر اپ بننے کا اعزاز حاصل کیا

اور ٹورنامنٹ کمیٹی اس سلسلے میں بڑی محنت،جدوجہد اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری توصیف صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا

کہ پی س بی کے سلیکٹرز کے ذریعے ہر زون کی چار ٹیمیں منتخب کی اور 28 منتخب ٹیموں کا ٹورنامنٹ کرایا جس میں 450 کھلاڑیوں کو شرکت کا موقع دیا تاکہ سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر زونل ٹیمیں منتخب کی جائیں

اس ٹورنامنٹ میں 88 میچز کرائے گئے انہوں نے اعظم خان اور خالد نفیس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ٹورنامنٹ اور اس تقریب کو منعقد کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور اسپونسر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آخر میں مہمان خصوصی سید مصطفی کمال نے فاتح ٹرافی زون چھ گرین کے کپتان رام روی جبکہ رنرزاپ ٹرافی زون چھ بلوز کے کپتان ہریر شاہد جبکہ بہترین بلے باز کا انعام حبیب اللہ بہترین بو لر حسن بن شہاب ،

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ محمد افضل ، مین آف دی فائنل میچ کا انعام ضیاء اللہ کو دیا گیا ان سب کھلاڑیوں کو 5،5 ہزار دئیے گئے اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور،

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد، ممبر صوبائی اسمبلی کرن باجی، جمال بھائی،باسط بھائی اور اس کے علاوہ نائب صدر علی حیسن اور دیگر زون کے عہدیداران اور معززین نے بھی شرکت کی۔

error: Content is protected !!