عثمان شنواری پی ایس ایل5 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عثمان شنواری کی پرانی ٹیم کراچی کنگز نے ان کی ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹگری میں تنزلی کی درخواست دی تھی جس کا لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے فائدہ اٹھاتے ہوئے فاسٹ بآلر کو اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا۔

دوسری جانب 2017ء کی پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کی درخواست پر قومی اوپنر امام الحق ڈائمنڈ سے گولڈ اور عمر امین گولڈ سے سلور کٹیگری میں ریلیگیٹ ہوگئے ہیں۔ملتان سلطانز کی درخواست پرفاسٹ بآلر جنید خان ڈائمنڈ سے گولڈ اور ٹیسٹ اوپنر شان مسعود گولڈ سے سلور کیٹیگری میں ریلیگیٹ ہوگئے،لاہور قلندرز کی درخواست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ گولڈ سے سلور کٹیگری میں ریلیگیٹ ہوگئے ہیں۔4نومبر سے شروع ہونے والی ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو یکم دسمبر تک کھلی رہے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020ء مکمل طور پر ملکی میدانوں میں کھیلی جائے گی ، لیگ کا آغاز20فروری سے ہوگا اور فائنل 22مارچ کو کھیلا جائے گا، لیگ کے تمام34میچز لاہور،کرااچی،ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!