فیصل آباد میں ریسلر کیلئے 4 روزہ نیشنل سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ ٹریننگ پروگرام

فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل کوچ غلام فرید کی زیرنگرانی فیصل آباد کی چار رکنی ٹیم نے نیشنل سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ ٹریننگ پروگرام فار ریسلنگ میں شرکت کی  جو پنجاب کالج لاہور میں منعقد ہواجس میں پہلوانوں کو مختلف امور کے بارے میں آگاہی لیکچر دیا گیا۔

فیصل آباد ٹیم کی قیادت سیکرٹری جنرل ریسلنگ ایسوسی ایشن عاطف نومی ملک نے کی۔اس موقع پر پاکستان آرمی ودیگر شہروں سے آئے کوچز نے حصہ لیا۔سیکرٹری جنرل پاکستان ریسلنگ فیڈریشن چوہدری محمد ارشد ستاراولکھ نے دوروزہ کورس میں شرکت کرنیوالوں میں سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!