کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محکمہ ثقافت و کھیل ، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کراچی بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اسپورٹس کیوب کے زیر اہتمام منعقدہ پہلی کے ایم سی انٹر کلب مینز ڈبلز بید منتن چمپئن شپ کا فائنل نیشنل کوچنگ کلب نے ڈی اے کریک کلب کو ہرا کر جیت لیا۔ مہمان خصوصی عمران احمد سینئر ڈائریکٹر کھیل و ثقافت بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا میئر کراچی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کھیلوں کے مراکز کی ترقی اور بحالی کے لئے کوشاں ہے تاکہ کھلاڑیوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیت فراہم کی جائیں ۔
خورشید احمد، ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس کے ایم نے چمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کے کھیل اور مہارت کی حوصلہ افزائی کی۔ اس پر موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس آفتاب عالم قانیم خانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر کہف الوٰری، ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد، ندیم خان، فیصل ظفر، سیکریٹری کراچی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ، اویس الحسن ، چیئرمین سندھ ڈاکٹر عارف حفیظ، عارف وحید، مظہر اعوان ، سیکریٹری سندھ آرم ریسلنگ،کاشف فاروقی، سابق بیڈ منٹن نیشنل چمپئن سید اسد اﷲ عظیم، نیشنل پلیئر جنید رحیم شہروز علوی اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق کے ایمم سی انڈرر جمنازیم انوبھائی گراؤنڈ ناظم آباد میں کھیلی گئی ۔ مذکورہ چیمپئن شپ میں 8کلبز نے حصہ لیا جن میں ڈی اے کریک کلب، کراچی کلب، کراچی جیم خانہ، ڈی اے سن سیت کلب ، نیشنل کوچنگ کلب، ٹی گراؤنڈ کلب، سندھ اسپورٹس بورڈ اور دی اسپورٹس کیوب نے حصہ لیا۔ بیسٹ آف تھری فائنل کے پہلے میچ میں کریک کلب نے این سی سی کو 21-18اور21-15سے ہرادیاجبکہ دوسرے ڈبلز میں این سی سی کے احسن رانااور حمزہ خان کریک کلب کے فراز خورشید اور خالد سلیم کو 21-18اور 21-19 جبکہ تیسرے فیصلہ کن میچ میں این سی سی کلب کے عدنان صدیقی اور فرحان لاشاری نے عبداﷲاور جنید خلیل کو 21-15اور21-12سے شکست دے کر فائنل 2-1سے جیت لیا۔ قبل ازیں کھیلے گئے
مقابلوں میں نیشنل کوچنگ سینٹر کے عبداﷲ اور فراز نے کراچی جیم خانہ کے علی دھن جی اور محسن رشید کو 2-0، تیسرے کوارٹ فائنل میں اسپورٹس کیوب نے سندھ اسپورٹس بورڈ کو 2-0جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں نیشنل کوچنگ سینٹر نے کراچی کلب کو 21-14اور21-18اور 21-18اور 21-19جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کریک کلب نے دی اسپورٹس کیوب کو 2-0سے ہردیا۔21-13, 21-19)اور 21-17اور21-15 )اور فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔میچ ریفری کے فرائض انٹرنیشنل ریفری ڈاکٹر سید محمد ساعد نے انجام دئے۔