اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں کھیلوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی سپورٹس پالیسی پر توجہ ہے، جلد اجلاس منعقد ہوگا۔
انہوں نے ہاشم آملہ کے پشاور زلمی سے منسلک ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا پاکستان میں مکمل طور پر انعقاد تاریخی موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کی واپسی میں پاکستان سپر لیگ کا کردار اہم ہے۔