پاکستان فیڈریشن بیس بال کا چیئرمین و پبلشرجنگ گروپ میرجاوید رحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

جامشورو/لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ, سینیئر نائب صدر انجینیئر محمد محسن خان, نائب صدر پروفیسر حمود لکھوی,سیکریٹری شیخ مظہراحمد, وومین چیئرپرسن سادیہ علوی, سیکریٹری عائشہ ارم, میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ, امپائرنگ و کوچنک ایسوسی ایشن کے چیئرمین و ممبرز مصدق حنیف, جمیل کامران, ظفروڑائچ, طارق ندیم اور دیگر نے بانی جنگ گروپ میرخلیل الرحمن کے صاحبزادے چیئرمین اور پبلشرجنگ گروپ میر جاوید رحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے.انکا کہا کہ میرجاوید رحمن ایک علمی و ادبی شخصیت تھے.

انکے انتقال کی خبر ہمارے لیئے باعث افسوس ہے اور ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائیں. آمین.دریں اثناء سندھ بیس بال ایسوسی سمیت ملک بھر کی صوبائی و علاقائی بیس بال ایسوسی ایشنز کورونا کے باعث نے سوشل میڈیا اور وائس و وڈیو پیغامات کے زریعے تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں اور حالات بہتر ہوتے ہی مرحوم کو ایصال ثواب کے لیئے تعزیتی اجلاس منعقد ہونگے.

error: Content is protected !!