کورونا کی وجہ سے التوا کا شکار ایشین بیس بال فائیو چیمپیئن شپ نومبر میں کوالالمپور میں ہوگی.سید فخر علی شاہ

کوٹری/لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )”کورونا وائرس کی وجہ سے التوا کا شکار ایشین بیس بال فائیو چیمپیئن شپ نومبر میں کوالالمپور میں ہوگی جس میں پاکستان کی سینیئر و جونیئر دونوں ٹیمیں شریک ہونگیں اور ایونٹ کی دونوں کیٹیگریز کی ٹاپ ٹیمیں دسمبر میں شیڈول پہلے ورلڈ کپ بیس بال فائیو میں شرکت کی اہل ہونگی”. یہ بات پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو میڈیا ریلیز کے لیئے تفصیلات بتاتے ہوئے کہیں.انکا کہنا ہے کہ ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈیریشن نے پہلی بار بیس بال5 گیم متعارف کرائی ہے اور چونکہ یہ جینڈر کوالٹی گیم ہے اور یوتھ اولمپک میں بھی شامل ہے جس میں مرد و خواتین یکساں تعداد میں ٹیم میں شامل ہوتے ہیں اس لیئے 8 کھلاڑیوں پر مشتمل ہر ٹیم میں چار مرد اور چار ہی خواتین کھلاڑیوں کا ہونا لازمی ہے جبکہ ایک میچ میں 5 کھلاڑی حصہ لیتے ہیں

جس میں سے کسی ایک جنس کے کم ازکم 2 کھلاڑی ہونا لازمی ہیں.کورونا کی آمد سے قبل یہ چیمپیئن شپ 31 مارچ ہونا تھی اور ہماری ٹیمیں شرکت کے لیئے تیار تھیں. تیموں کے 20 رکنی دستے میں سندھ سے 3 آفیشلز سمیت پنجاب, خیبرپختونخواہ اور دیگر علاقوں سے خواتین و مرد کھلاڑی و آفیشلز شامل تھے.اس کے ہمارے مذید آفیشلز نے چیمپیئن شپ کے دوران کوالالمپور میں ہونے والے ٹریننگ کورس میں بھی شرکت کرنا ہے

سید فخر علی شاہ نے ایک مرتبہ پھر اپنے وڈیو پیغام میں کھلاڑیوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ مذکورہ ایونٹ اور انڈر 12 ایونٹ کے لیئے اپنے کوچز سے آن لائن ٹپس لیتے رہیں.اس سلسلے میں ہم نے کوچز کو متعلقہ ورزشوں اور کوچنگ پلان سے آگاہ کردیا ہے کہ وہ ان حالات میں کس طرح پریکٹس کرسکتے ہیں اور اپنی فٹنس قائم رکھ سکتے ہیں.

error: Content is protected !!