یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام جدید کوچنگ کے موضوع پر آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام منگل کے روز جدید کوچنگ کے موضوع پر آن لائن تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی،ورکشاپ کا اہتمام سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر کیا گیا،

ورکشاپ کی میزبانی ڈویژنل سپورٹس آفس فیصل آباد نے کی،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر ملک نے نگرانی کی،ورکشاپ میں پنجاب بھر کے ڈویژنل، ڈسٹرکٹ،تحصیل سپورٹس افسران اور کوچز نے شرکت کی، ٹرینر فہمیدہ ایوب اور دیگر ماہرین نے جدید کوچنگ پر لیکچرز دیئے، ماہرین کا کہنا تھا کہ بہترین کوچنگ کے بغیر کوئی ٹیم یا کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا، ہمیں جدید کوچنگ کو اپناتے ہوئے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہوگا تاکہ دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔

error: Content is protected !!