وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد کی ملاقات

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)وزیر کھیل ، امور نوجوانان ، آثار قدیمہ و سیاحت پنجاب رائے تیمور خان بھٹی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے صوبائی وزیر ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی اور سمندری میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس کی منظوری پر شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر کھیل ، امور نوجوانان ، آثار قدیمہ و سیاحت پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ نوجوانوں کو سپورٹس کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تحصیل سطح پر انفراسٹرکچر بنارہے ہیں،تحصیل سپورٹس کمپلیکس سمندری پر تقریباً 6کروڑ روپے لاگت آئیگی جس میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے، گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ تحصیل سپورٹس کمپلیکس سمندری کی تعمیر جلد شروع کردی جائیگی،

نوجوانوں کو ان کے گھر کے ساتھ سپورٹس کی بہترین سہولیات دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سپورٹس منصوبے بنارہے ہیں، پنجاب میں سپورٹس کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں، صوبائی وزیر ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ سمندری کے نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولت فراہم کرنے پر رائے تیمور بھٹی اور عدنان ارشد اولکھ کا مشکور ہوں، تحصیل سپورٹس کمپلیکس سمندری کی تعمیر سے علاقے کے نوجوانوں کااحساس محرومی ختم ہوگا، نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا،تحصیل سپورٹس کمپلیکس سمندری کے نوجوانوں کے لئے حکومت کا تحفہ ہے ۔

error: Content is protected !!